امریکا ایران میں کرونا وائرس کا خاتمہ نہیں چاہتا، ایرانی وزیرخارجہ


امریکا ایران میں کرونا وائرس کا خاتمہ نہیں چاہتا، ایرانی وزیرخارجہ

ایرانی وزیرخارجہ کا کہناہے کہ امریکا نے نے ایران مخالف غیرقانونی پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کا مقصد کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے وسائل کو ختم کرنا ہے جبکہ ہمارے شہری اس بیماری سے دم توڑ رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا اب امریکا کی اقتصادی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ طبی دہشتگردی کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران مخالف غیرقانونی پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران کے وسائل کو ختم کرنا ہے جبکہ ہمارے شہری اس بیماری سے دم توڑ رہے ہیں۔

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا تھا کہ امریکا کا دعوی یہ ہے کہ اُس نے دوا اور غذا کے شعبے میں ایران پر پابندیاں نہیں لگائی ہیں جبکہ اس نے عملی طور پر تمام لین دین کے طریقوں کوبند کیا ہے اور یہ عالمی عدالت انصاف کی رائے کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 5 ہزار 823 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 145 افراد جاں بحق اور 1666 افراد صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری