ایران میں 1لاکھ 12ہزار ٹن شہد کی پیداوارکا منصوبہ


ایران میں 112 ہزار ٹن شہد کی پیداوار کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ایران کے اندر 90 ہزار ٹن شہد کی پیداوار ہوئی تھی جس میں رواں سال کے دوران قابل قدر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار فرہاد مشیر غفاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ ایران شہد کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے چوتھے نمبر ہے۔

شہد پیدا کرنیوالے ملکوں میں ترکی، بھارت اور چین کو بالترتیب دنیا کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل ہے، ان ممالک کے بعد ایران کی باری آتی ہے۔