ایرانی سفیرسے وفاقی وزیرعلی زیدی کی ملاقات، تازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد میں وفاقی وزیرعلی زیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرسے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے وفاقی وزیرعلی زیدی نے شپنگ سیکٹر میں پاک ایران تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ بارڈر کے قریب امن و امان کی بہتر صورتحال یقینی بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں زائرین کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تسنیم نیوز کے نمائندے کے مطابق ملاقات میں شپنگ سیکٹر میں ایران پاکستان تعاون اور دونوں ملکوں کے درمیان وزیرِاعظم کے دودے کے دوران جو معاہدے طے پائے، ان پر کام کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں سمگلنگ کی روک تھام اور قانونی طریقے سے تجارتی اشیاء کی آمدورفت پر زور دیا گیا۔
علی زیدی نے ایران میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس پر بہت جلد قابو پالے گا۔