پشاور؛ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جشن ولادت امام علی علیہ السلام کی پرقار تقریب + تصاویر
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی طرف سے یومِ ولادت با سعادت حضرت علی ابن ابی طالب ء منایا گیا اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آج 13 رجب المرجب بمناسبت ولادت حضرت علی ابن ابی طالب ء پشاور یونیورسٹی کمیسٹری ڈیپامٹمنٹ کے لان میں جشن کے موقع پر کیک کاٹی گئی اور شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔
جشن میں یونیورسٹی کے کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ساتھ ہی ساتھ پروفیسرز اور لیکچررز نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی خیالات کا اظہار بہت عقیدت و احترام سے کیا۔
جشن ولادت با سعادت سے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان برادر عارف حسین الجانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولا علی علیہ السلام تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں، حضرت علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ظالم کا بھی مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور ظالموں کو شکست سے دوچار کیا سکتا ہے۔
اس موقع پر پشاور ڈویژن کے ڈویژنل صدر برادر محمد ثقلین مہدوی نے بھی اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکبادی دی۔
آخر میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے چشن کے موقع پر کیک کاٹا اور شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے کمیسٹری لان میں پودا بھی لگایا۔