روندو؛ مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق


روندو؛ مسافر کوسٹر کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

راولپنڈی سے سکردو آنے والی بد قسمت کوسٹر یلبو روندو کے مقام پر موڑ کاٹتے ھوئے دریا سندھ میں گر گئی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوسٹر راولپنڈی سے اسکردو جارہی تھی کہ روندو کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس میں سوار 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوسٹر نمبر LED 2586 میں  25مسافر سوار تھے زرائع کے مطابق 20 افراد جان بحق ہوئے ہیں جبکہ  5 کوسٹر سے باہر گر کر شدید زخمی ھے ریسکیو آپریشن جاری ھے

ترجمان نے بتایا کہ کوسٹر میں 25 مسافر سوار تھے جن میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ترجمان گلگلت  بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ مسافر کوسٹر جس مقام پر گری وہاں قریب ہی دریائے سندھ بہتا ہے البتہ دریا میں پانی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کوسٹر کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے زخمیوں کو لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری