سعودی عرب میں مزید 20 شہزادے گرفتار کرلئے گئے


سعودی عرب میں مزید 20 شہزادے گرفتار کرلئے گئے

ذرائع کا کہناہے کہ محمدبن سلمان کے حکم پر مزید 20 شہزادے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عرب ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی شاہ سلمان کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری