پاک افغان ٹریڈٹرانزٹ کے کنونیئر ظاہر شاہ خان اسد قیصر سے ملاقات


سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ ایف پی سی آئی کے سنٹرل کمیٹی برائے پاک افغان ٹریڈٹرانزٹ کے کنونیئر ظاہر شاہ خان نے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے اور اس میں موجود مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 سپیکر اسد قیصر نے پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کے اہمیت اور ان میں موجود حائل رکاؤٹو ں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے کنونیئر ظاہر شاہ کو بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طورخم کے راستے پاکستان سنٹرل ایشیاء کے ممالک جس میں ازبکستان، قازقستان، تاجکستان سمیت متعدد ممالک تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن بنائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس راستے مناسب زر مبادلہ پاکستان کیلئے بڑھا سکتےہیں اور پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کو موجودہ حالات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

موجودہ حکومت نے افغان میں امن کے حو الے سے جو کردار ادا کیا ہیں اس پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پہلے سے یہ خواہش اور کوشش رہی ہے کہ افغانستان میں امن ہو تا کہ اس کے مثبت اثرات سے پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ میں بہتری آئے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کے کنونیئر ظاہر شاہ کو اس بابت تمام مسائل اور ان کے حل کیلئے بہت جلد تمام پاک افغان ٹریڈ ٹرانزٹ کمیٹی کے ممبران سے ایک میٹنگ کا انعقاد کرینگے۔