بنوں؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چار انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار


پولیس بنوں کی بڑی کاروائی، دہشت گردی میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے چار انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے تھانہ کینٹ کے علاقہ آزاد منڈی بنوں میران شاہ روڈ پر بدوران نا کہ بندی کے دوران بم دھماکے ملوث میں انتہائی مطلوب دہشتگرد شیراز علی ولد گل دراز سکنہ سیفلی کابل خیل، امیر طواف ولد ظاہر خان سکنہ میاں می کابل خیل شمالی وزیرستان کو بنوں آتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

ایک اور کاروئی کے دوران مخبر کی مصدقہ اطلاع پر سی ٹی ڈی بنوں مطلوب دہشتگرد شفیع الرحما ن ولد لعل مرجان سکنہ میاں می کابل خیل، صدیق اللہ ولد رسول خان سکنہ دتہ خیل میران شاہ جو جنرل بس سٹینڈ بنوں میں موجود تھے۔ سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے فوراََ موقعے پر پہنچ کر دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

 واضح رہے کہ تمام گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی سے ہے۔