پاکستان میں کورونا کا نیاکیس رپورٹ، تعداد 20 ہوگئی


پاکستان میں کورونا کا نیاکیس رپورٹ، تعداد 20 ہوگئی

گلگت بلتستان میں کورونا کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے، نئےمریض کا تعلق اسکردو سے ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے۔

اس نئےکیس کے بعد گلگت بلتستان میں کوروناکے تصدیق شدہ کیسز کی تعداداب 2ہوچکی ہے۔

فیض اللہ فراق کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کورونا بچاؤمہم میں تیزی لاچکی ہے اور بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
گزشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں ملکر عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ پاکستان میں 19 کورونا کیسز بیرون ممالک سے آئے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں سب سے زیادہ 15 کورونا کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری