سعودی عرب، عرب امارات کا تیل سپلائی میں اضافے کا اعلان
سعودی عرب اور عرب امارات کی جانب سے تیل سپلائی میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، تیل کی ٹریڈنگ کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 سے 6 فیصد کمی آئی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 31 ڈالر فی بیرل کی سطح کے قریب آگیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 34 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے اور گیس کی قیمت 4 فیصد کمی کے ساتھ 1 ڈالر 80 سینٹس پر آ گئی ہے۔






