گردوں کا عالمی دن، جناح اسپتال اور ایس آئی یوٹی میں مفت ٹیسٹ


پاکستان سمیت دنیا بھر میں 12مارچ کو گردوں کے امراض کی آگہی کاعالمی دن منایاجا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں بھی سیمینارز، لیکچرز، ورکشاپس، واکس اور پروگرامات منعقد کیے جائیں گے،

گردوں کےعالمی دن کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے جناح اسپتال کے شعبہ امراض گردہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالمنان جونیجو کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کراچی کے شعبہ امراض گردہ کےتحت مریضوں کی اسکریننگ کی جائے گی اور خون کےٹیسٹ کیے جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ گر دے کے امراض سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے کہ صحت مندانہ طرززندگی اختیار کیا جائے۔

دوسری جانب سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میں عالمی دن کی مناسبت سے عوام کو آگہی دی جائے گی، مفت ٹیسٹ کے ساتھ مریضوں کو مفید مشورے بھی دیئے جائیں گے