عراق؛ حشدالشعبی کے متعدد مراکزپرامریکی بمباری


عراق؛ حشدالشعبی کے متعدد مراکزپرامریکی بمباری

عراق میں امریکی دہشت گردوں نے حشد الشعبی کے متعدد مراکزپر فضائی حملے کئے ہیں۔

    تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره، کربلا اور واسط میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے کئی مراکز پر حملہ کیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کے حملہ کرنے کے بعد بھی ان علاقوں پر پرواز جاری ہے۔ ابھی تک ان حملوں کے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی حملہ بدھ کی رات امریکہ کے فوجی اڈے التاجی میں ہونے والے راکٹ حملے کے جواب میں حشد الشعبی کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ  التاجی حملے میں امریکا اور برطانیہ کے 4 فوجی ہلاک اور 26 دیگر فوجی زخمی ہوئےتھے۔

یاد رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو ماہ قبل بھی امریکا کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوئےتھے۔

الحشد الشعبی پر حملوں کے خلاف عراق بھر میں مظاہرے ہوئے تھے، مظاہرین نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش  اور امریکی سفارت کا گھیراو کیا گیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری