کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سے نمٹ رہے ہیں، خطرے سے آگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو جب کہ موجودہ صورتحال میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق اور افواہوں سے نمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
مزید پڑھیں