عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایک بارپھر راکٹ حملہ


عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایک بارپھر راکٹ حملہ

عراق میں امریکی اتحادی افواج کے زیر استعمال التاجی فوجی اڈے پر ایک ہفتے میں تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع التاجی فوجی اڈے پر آج بھی نامعلوم مقام سے 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔ راکٹ فوجی اڈے کے اندر گرے۔

واضح رہے کہ حملے کے شکار فوجی اڈے میں امریکی اور اتحادی افواج بھی قیام پذیر ہیں اور ایک ہفتے کے دوران اس فوجی اڈے پر تیسری بار راکٹ حملہ کیا گیا ہے تاہم ابھی جانی و مالی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں 12 مارچ کو اس فوجی بیس پر پہلے راکٹ حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے تھے جب کہ 2 ہی دن بعد دوسرے حملے میں 12 راکٹ داغے گئے تھے جس میں 5 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری