گلگت بلتستان؛ تفتان سے آنے والے 300 زائرین کی سکریننگ مکمل
ڈائیریکٹر ہیلتھ بلتستان ریجن محمد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے آنے والے 300 زائرین کی سکریننگ مکمل ہوچکی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ پانچ مشتبہ افراد کے نمونے این آئی ایچ ارسال کیے گئے ہیں جبکہ ان پانچ افراد کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ باقی ماندہ افراد کو بھی قرنطینہ شفٹ کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں حوصلے اور احتیاطی تدابیر سے کورونا کا مقابلہ کریں اور افواہوں پر ہرگز کان نہ دھریں۔






