الزامات کے بجائے اکھٹے ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے، زلفی بخاری


الزامات کے بجائے اکھٹے ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے، زلفی بخاری

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکھٹے ہو کر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، زلفی بخاری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے کبھی تفتان سے زائرین کو روکنے یا بھیجنے کے بارے میں بات نہیں ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کسی اور ادارے یا فورم پر اس سلسلے میں کسی بھی طرح سے اثرانداز نہیں ہوا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبا ہے، ہم حکومتوں کو ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اکٹھے ہو کر اس وبا سے لڑنے کی ضرورت ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری