پاکستان میں کورونا حکومت کی غفلت کی وجہ سے آیا، چیف جسٹس


پاکستان میں کورونا حکومت کی غفلت کی وجہ سے آیا، چیف جسٹس

چیف جسٹس  کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بیرون ملک سے بذریعہ ائیرپورٹ آیا، یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی سے ہوا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا، ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پی آئی اے کے سی ای او کی تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی۔اس دوران گزشتہ روز وزارت قانون کی جانب سے ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو عدالتیں بند رکھنے کے لیے بھیجے گئے خط پر بات ہوئی جس کی چیف جسٹس آف پاکستان نے مخالفت کی۔

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ہم تو عدالتی کام کے لیے یہاں موجود ہیں، حکومت نے کورونا سے متعلق کوئی اقدام نہیں کیا، ہمیں کہہ دیا کہ عدالتی کام روک دیں۔

انہوں نے کہا عدالتیں تو حالت جنگ میں بھی بند نہیں ہوتیں، حکومت نے اپنا کام کیا نہیں اور ہمیں کہتے ہیں عدالتیں بند کردیں۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے مزید ریمارکس دیے کہ یہ کورونا وائرس بیرون ملک سے بذریعہ ائیرپورٹ آیا، یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی سے ہوا، اس وقت ہر جگہ ملک میں کورونا کی بات ہو رہی ہے، اگر سیکیورٹی کا یہ حال رہا تو مزید بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری