ایران؛ کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 1433 ہوگئی


ایران؛ کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 1433 ہوگئی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر اب تک 6 ہزار745 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، تہران میں نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اب تک 19 ہزار 644 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں 1 ہزار 433 جاں بحق ہو چکے ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اب تک 6 ہزار745 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد جاں بحق ہو گئے اور مجموعی تعداد 1 ہزار 433 ہو چکی ہے-

انہوں نے کہا کہ ملک کے 13 صوبوں میں عوام کے تعاون کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے خلاف مہم جاری ہے اور عوام سے اپیل کی کہ حکومتی اہلکاروں سے تعاون کریں اور گھروں میں رہیں۔

علی رضا رئیسی نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ان افراد کا بھی تیزی کے ساتھ پتہ لگانے کا عمل جاری ہے جو کورونا میں مبتلا مریضوں سے رابطے میں رہ چکے ہیں۔

انہوں نے ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تفصیل کچھ یوں بیان کیں:

تهران میں 220، قم 36، گیلان 99، اصفهان 145، البرز 95، مازندران 84، مرکزی 17،  قزوین 8، سمنان 52، گلستان 15، خراسان رضوی 48، فارس 50، لرستان 9، آذربایجان شرقی 55، خوزستان 10، یزد 49، زنجان 44، کردستان 15، اردبیل 35، کرمانشاه 5، کرمان 12، همدان 22، سیستان و بلوچستان 8، هرمزگان 17، خراسان جنوبی 18، چهارمحال و بختیاری 3، ایلام 20، آذربایجان غربی 27، کهگیلویه و بویراحمد یک، بوشهر 1 اور خراسان شمالی 17 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 1237 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری