درازندہ؛ کورونا وائرس منفی و مثبت رزلٹ آنے والے سب ایک ہی جگہ!!!!
درازندہ کے مقام پر قائم کردہ خصوصی کورنٹین سنٹر میں منتقل زائرین کا کوئی پُرسان حال نہیں
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی ناقص حکمت عملی سے کورونا وائرس پھیلنے کا فیصد خطرات بڑھنے لگے۔
درازندہ منتقل فہیم عباس جو کہ ایران میں میڈیکل (ایم فل) کا سٹوڈنٹس ہے نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران سے براستہ کوئٹہ اور کوئٹہ سے ڈیرہ اسماعیل خان واپس آنے والے 19 زائرین 16 مارچ کو درازندہ کے مقام پر قائم کردہ خصوصی کورنٹین سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا جن میں سے 15 زائرین کورونا وائرس سے متاثرہ قرار دیا گیا تھا۔
فہیم عباس کا کہان ہے کہ کورنٹین سنٹر میں منتقل زائرین کا کوئی پُرسان حال نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس منفی و مثبت رزلٹ آنے والے سب ایک ہی جگہ رکھا گیا ہے۔
درازندہ کورنٹین سنٹر میں منتقل فہیم عباس نے بتایا کہ درازندہ کورنٹین سنٹر میں منتقل مثبت اور منفی رزلٹ آنے والوں ایک ہی جگہ رکھ کر ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔
ہم 6 دن سے یہاں ہیں ہمارا کوئی پُرسان حال نہیں یہاں مرکز یا صوبائی حکومت کا کوئی ایک نمائندہ بھی نہیں آیا۔ ہمیں کہا گیا کہ آپ لوگوں کے ٹیسٹ سمپل لے کر پشاور بھیجے جائیں گے مثبت آنے والوں کو انسولیشن وارڈ منتقل کیا جائے گا جبکہ منفی آنے والوں کو گھر بھیجا جائے گا۔
مگر افسوس کہ 6 دن ہونے کو ہیں مثبت آنے والوں زائرین کو انسولیشن وارڈ منتقل نہیں کیا گیا۔ سب ایک ہی جگہ ہیں۔ مثبت اور منفی رزلٹ آنے والوں ایک ہی جگہ رکھ کر ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جن کے مثبت رزلٹ آئے ہیں ان کو فوری طور پر یہاں سے نکال کر فوری طور پر انسولیشن ورڈز میں منتقل کیا جائے کیونکہ جو متاثر نہیں بھی ہے تو حکومت کی بدانتظامی سے متاثر ہو سکتا ہے تو کیا اس کی زمہ دار مرکزی حکومت ہو گی یا صوبائی حکومت۔
فہیم عباس نے بتایا کہ کل وزیراعلٰی کے پی کے اور ہیلتھ منسٹر ڈیرہ اسماعیل خان آئے پریس کانفرنس کر کے چلتے بنے۔ یہاں آنا بھی گوارہ نہیں کیا۔ حکومت کے صرف فوٹو سیشن ہیں۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درازندہ کورنٹین سنٹر میں منتقل زائرین کو 200 روپے کا موبائل ایزی لوڈ کروایا گیا اور کھیل کے لئے کرکٹ کا سامان، لوڈو، راکٹ وغیرہ فراہم کئے گئے تاکہ وہ بور نہ ہو۔






