کرونا وائرس: وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد


کرونا وائرس: وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

اسلام آباد: کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کے داخلہ کو بھی روکنے کے لئے ناکوں پر سختی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے پارکوں میں بیٹھے شہریوں کو بھی گھروں میں بیھٹنے کی ہدایات دیں اور پارکس خالی کروانے شروع کر دیئے۔ اس موقع پر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوا لفقار نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات  کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارہ کہو کو ہر طرح کی نقل و حرکت کے لئے سیل کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری