وزیر اعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس


وزیر اعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کورونا وائرس سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج وزیراعظم  عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلی ٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

 اجلاس میں قومی رابطہ کمیٹی کے اسلام آباد میں ہونے والے گزشتہ اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں آج سےدرآمدات و برآمدات شروع اور گڈز ٹرانسپورٹ کھلنےکی صورت حال پرغور کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس  سے 8 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ  مجموعی طور پر 1069 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری