قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کی خدمت دینی فریضہ اورعظیم سعادت ہے، مولانا ہادی حسین


قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کی خدمت دینی فریضہ اورعظیم سعادت ہے، مولانا ہادی حسین

اسلام آباد میں مرجع تقلید آیت اللہ محمد الیعقوبی کے دفتر کی  جانب سے قرنطینہ میں موجود زائرین کے لیے سامان پہنچانا شروع کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آیت اللہ محمد الیعقوبی کے پاکستان میں نمائندہ علامہ ہادی حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مرکزی دفتر نمائندہ آیت اللہ محمد الیعقوبی واقع اسلام آباد کی جانب سے پاکستان بھر کے قرنطینہ سنٹرز میں موجود زائرین اہلبیت علیہم السلام اور طلاب کی خدمت میں ضروریات زندگی پر مشتمل بھاری مقدار میں سامان پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ محمد الیعقوبی پاکستان کے قرنطینہ سینٹر میں موجود پاکستانی زائرین کو لے کر کافی پریشان ہیں اور انکی خدمت میں دلچسپی لے رہے ہیں جس کی بناء پر زائرین کی خدمت اور اور مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں جن پر بلا تاخیر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

مولانا  ہادی  نے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان کے قرنطینہ سینٹرز میں موجود زائرین کی خدمت دینی فریضہ اورعظیم سعادت ہے، اور آج زائرین کی اس مشکل گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔

 اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے علامہ ہادی حسین نے متنبہ کیا کہ بد قسمتی سے چند شر پسند عناصر اور مفاد پرست سیاستدانوں کی جانب سے زائرین کو کورونا کی وبا پھیلانے کی وجہ قرار دینا افسوسناک ہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں خلفشار کا باعث بن سکتا ہے۔

علامہ ہادی نے زائرین پر کورونا پھیلانے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے وہ اس قسم کے بے بنیاد اور غیر ذمہ دار باتوں پر کان نہ دھریں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری