سعودی عرب؛  کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ

سعودی عرب؛  کرونا وائرس کے مریضوں میں ہوشربا اضافہ

دنیا بھرکی طرح سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں نہایت تیزی سےاضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی عرب میں مہلک ترین کرونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہونے لگنے ہیں۔

معروف سعودی شہری مجتہد کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں حکمران عوام کو اصل تعداد بتانے سے گریزاں ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی محکمہ صحت نے کروناوائرس سے مزید 112 نئے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

محکمہ صحت نے جاری بیان میں ریاست بھر میں موذی وبا کے باعث ہونے والی تین اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب میں جان لیوا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1012 تک جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں مرنے والے غیر ملکی شہری کی کرونا سے ہلاکت مدینے شہر میں قائم ایک اسپتال میں ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ ہلاکت خیز وائرس کے پیش نظر سعودی عرب میں کرفیو نافذ ہے۔ وزارت داخلہ نے شہریوں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

دوسری جانب امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قرنطینہ اختیار کریں۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری