ڈی آئی خان؛ گاؤں کوٹلہ حبیب اور ٹیکن سیل کرنے کا فیصلہ


ڈی آئی خان؛ گاؤں کوٹلہ حبیب اور ٹیکن سیل کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کوٹلہ حبیب اور ٹیکن کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر کوروناوائرس کے باعث سیل کر دیا

زرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں کوٹلہ حبیب اور ٹیکن کو ضلعی انتظامیہ نے مبینہ طور پر کوروناوائرس کے باعث سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ  گزشتہ دنوں عامر رشید بلوچ نامی نوجوان جو دبئی سے اپنی شادی پر پاکستان اپنے گاؤں ٹیکن آیا تھا کےولیمہ کے دن اچانک طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کر گیا تھا۔

زرائع کے مطابق عامر رشید کی تدفین کے موقع پر کورونا ٹیسٹ کے لئے میت کے جسم سے سیمپل لیاگیاتھا۔ دوسری یہ وجہ بھی ہوسکتی ہے کہ یہ دونوں گاؤں کوٹلہ حبیب المعروف بچہ اور ٹیکن قرنطینہ سنٹر گومل میڈیکل کالج کیساتھ ہیں اور حفاظتی بنیادوں پر ان گاؤں کو سیل کیا گیا ہو۔

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے مطابق جہاں بھی خطرہ درپیش ہوا وہ علاقہ سیل  کیا جائے گا

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری