پاکستان؛ امریکی ڈالر میں اضافے کا رجحان جاری، شہری پریشان


پاکستان؛ امریکی ڈالر میں اضافے کا رجحان جاری، شہری پریشان

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار روز میں امریکی  ڈالر 9 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، انٹربینک میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے آغاز سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

پاکستان میں کرنسی مارکیٹ میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے  

بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر1روپے87 پیسہ مہنگاہوا، جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 166.13 سے بڑھ کر 168 روپے کا ہوگیا، گزشتہ 4 دن میں ڈالرکی قدرمیں 9 روپے 37 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی بانڈز میں سے غیر سرمایہ کاری کے انخلاء اور بیرون ملک پروازیں بند ہونے کے باعث روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق صرف رواں ماہ ہی ٹی بلز سے ایک ارب پچاس کروڑ ڈالر کا انخلاء دیکھنے میں آیا ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں نے حکومتی بانڈز میں رواں مالی سال تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالرکی قدر میں اضافے سے ملک پر بیرونی قروضوں کےحجم میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری