غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری


غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی بمباری

غاصب صہیونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے ایک بارپھر غزہ پربمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  غاصب صیہونی فوج کے لڑاکا طیاروں نے آدھی رات کو غزہ پٹی میں واقع شہر بیت لاہیا پر متعدد بار حملے کئے۔

 مقامی ذرائع نے غزہ کے شمال میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی خبر دی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کا حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ جب کورونا وائرس فلسطین اور پوری دنیا میں سرایت کر گیا ہے۔

 اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے غزہ کے محاصرے نے کورونا کا مقابلہ کرنے میں غزہ کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقے میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری