سعودی عرب سے پاکستان واپس آنے والے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا


سعودی عرب سے پاکستان واپس آنے والے ہزاروں افراد کا تاحال سراغ نہ مل سکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے واپس آنے والے 2 ہزار 887 افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، غلط ایڈریس اور موبائل نمبرز بند ہونے کے باعث 2 ہزار 887 افراد کو تلاش نہیں کیا جا سکا جب کہ واپس آنے والے 2 ہزار 295 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب سے 5 ہزار 182 افراد واپس آئے تھے جن میں سے تلاش کیے گئے افراد میں سے 43 میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق تلاش کیے گئے افراد کی اسکرینگ کا عمل جاری ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے حال ہی میں بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بیرون ملک سے لوٹنے والے پاکستانی صوبائی حکومت کو مطلع کریں، اطلاع ہیلپ لائن 1700 یا ٹول فری نمبر 080001700 پر دی جا سکتی ہے۔ محمود خان کا مزید کہنا ہے کہ اطلاع دینے کا مقصد آپ اور آپ کے پیاروں کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری