سعودی حکام کا زائرین پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان


سعودی حکام کا زائرین پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا اعلان

سعودی حکام کا کہناہے کہ ویزے کی مہلت ختم ہونے کے باوجود مکہ اور مدینہ میں قیام پذیرزائرین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی وزارت حج و عمرہ نے یاد دہانی کرائی ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کے بعد بھی سعودی عرب میں مقیم زائرین کے لئے دی گئی مہلت ہفتہ 28 مارچ کو ختم ہوگئی۔

خصوصی ر عایت کے تحت ایسے عمرہ زائرین جو سفری پابندی کے باعث وقت مقررہ پر اپنے ملک نہ جاسکے ان پر عائد جرمانے معاف کر دئیے گئے تھے۔

سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو اطمینان دلایاتھا کہ اگر وہ مہلت کے اندر مملکت سے رخصت ہوجائیں گے تو ایسی صورت میں ان پر کوئی جرمانہ نہیں ہوگا اور نہ ہی ان سے کوئی قانونی باز پرس ہوگی- لیکن جو مہلت ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں رہے ان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز ہوگا

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری