چین سے ایک اور جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا


چین سے ایک اور جہاز امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنےکے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے ۔ 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹر ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سےمختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں ، چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ رات میں پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔

یہ پرواز گزشتہ چند ماہ میں پاک فضائیہ کی امدادی پروازوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کے علاوہ رواں سال کے اوائل میں COVID-19 سے متاثرہ چینی شہر ووہان بھی امدادی سامان پہنچانے کے لیے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کو استعمال کیا گیا تھا۔

ان امدادی سرگرمیوں کے دوران کئی ٹن وزنی طبی سامان پاک فضائیہ کے طیاروں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری