ریاض میں خوفناک دھماکے، میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنانے کا دعوی


سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے عالمی ذرائع کےحوالےسے خبر دی ہے کہ سعودی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاض ایئرپورٹ کے قریب فضائی دفاعی نظام نے ایک بیلسٹک میزائل کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنادیا ہے۔

العالم نے خبر دی ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں شدید خوفناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں،سعودی حکام نے میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادھر جنوبی سعودی عرب کےعلاقے "جیزان" میں  بھی بھاری دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں

سعودی ذرائع ابلاغ نے کہا ان دھماکوں کی وجہ فضا میں دو میزائلوں کو ناکارہ بناناہے۔

خبر رساں ادارہ المیادین نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے جیزان کی فضا میں دو میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

"الجزیرہ" کی خبر کے مطابق، سعودی عرب کے وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ریاض میں میزائل ناکارہ بنانے کے دوران دو افراد زخمی ہوگئے۔