ایران؛ مزید 2ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر


ایران؛ مزید 2ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں مزید 2ہزار 901 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 903 اور جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 640 ہو گئی ہے۔

انہوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 123 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

جہانپورکا کہنا ہے کہ اب تک 12ہزار391 افراد نے کورونا وائرس  کو شکست دے کر مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار467 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا جاں بحق ہونے والے افراد کی اکثریت کی عمر55 سے 69 سال کے درمیان ہے۔

ادھر پاکستان میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دنیا میں 6 لاکھ 64 ہزار سے زائد کنفرم کیسز ہیں، دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 31 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24گھنٹےمیں پاکستان میں مشتبہ 1106 مریض رجسٹرڈ ہوئے، پاکستان میں کرونا وائرس کے کنفرم کیسز کی تعداد 1526ہیں، پاکستان میں 24گھنٹے میں 121 نئے کیسز کا اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، متاثرہ 11مریضوں میں سے کچھ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پاکستان میں اندازے کے مطابق کیسز کی تعداد کم ہے، اگر احتیاط نہ کی گئی تو پاکستان میں کیسز بڑھ سکتے ہیں،عوام بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، مجبوراً باہر آئیں تو لوگوں سے کم سے کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری