ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ


ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نےامریکا سے ایک بارپھر ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پیغام میں ایران کے خلاف امریکا کی ہمہ گیر اور تاریخی جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا تخریبکاری اور قتل و غارتگری سے بھی آگے نکل چکا ہے اور اقتصادی دہشت گردی کے ذریعہ ایران کے صحت کے شعبہ کوبھی نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ایرانی عوام، امریکا کی جانب سے لگائی گئی انتہائی ظالمانہ اورغیر انسانی پابندیوں کا شکار ہیں اور امریکی دعووں کے برعکس ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی میں ان کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کہ خلاف محاز جنگ قائم کر دیا ہے.انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس سے دنیا کو کافی جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور دنیا کا کوئی بھی ملک وائرس محفوظ نہیں ہے حتی کہ دنیا کے بڑے اقتصادی زون کو بھی کورونا سے مقابلے کیلئے امداد کی ضرورت ہے۔ایسے میں امریکا ایران کے خلاف اپنی اقتصادی دہشتگردی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سے ناصرف اقتصادی نقصان ہورہا ہے بلکہ ایرانی عوام کا جانی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ انھوں نے پہلے بھی مسلم ممالک سے درخواست کی تھی کہ اس مشکل گھڑی میں ایران کا ساتھ دیں اور امریکی پابندیوں کو پس پشت ڈال دیں۔ انسانیت کی بنیاد پہ ہی ایران کی مدد کریں۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری