سعودی عرب؛ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے برقرار


سعودی عرب؛ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے برقرار

سعودی ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے نئے احکامات جاری کردیئے گئے جس کے تحت بین الاقوامی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن نے کورونا کی روک تھام کیلئے بین الاقوامی پروازوں کی بندش طویل کرنے کرنے اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ احکامات سعودی ایوی ایشن کے صدر محمد بن العطیبی کی مںظوری سے جاری کئے گئے ہیں اور تمام ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی نئے احکامات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ نئے احکامات تک کسی بھی قسم کی پرواز کو سعودی عرب ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی برقرار ہے تاہم پاکستان نے خصوصی اجازت کے ذریعے پی آئی اے کی پروازوں سے عمرہ زائرین کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔

خیال رہے کہ مجتہد نامی معروف سعودی شہری نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک میں ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں کو قرنطینہ سینٹرمیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجتہد کا کہنا ہے کہ آل سعود کچھ نامعلوم وجوہات کے بنا پر کورونا وائرس کے شکار افراد کی اصل تعداد بتانے سے گریزاں ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری