زلفی بخاری کے خلاف کورونا وائرس کے پھیلاوکی تحقیقات کی درخواست مسترد


زلفی بخاری کے خلاف کورونا وائرس کے پھیلاوکی تحقیقات کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے متعلق زلفی بخاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف کوروناوائرس کے پھیلاوکی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مفاد عامہ کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بعض تکفیری سوچ عناصرنے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری پر تفتان سے زائرین کو بغیر قرنطینہ کئے ملک میں داخل کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔

خیال رہے کہ ایران سے پاکستان جانے والے تمام شہری حکومت پاکستان کی جانب سے قائم کردہ قرنطینہ سینٹرمیں معینہ مدت گزارنے کے بعد گھروں کو جاچکے ہیں اور ایک بڑی تعداد اب بھی قرنطینہ سینٹروں میں موجود ہے، جبکہ سعودی عرب سمیت دنیا بھرسے آنے والے ہزاروں شہری کہاں ہیں کسی کو کوئی پتہ نہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری