مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہوگئی


مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہوگئی

دنیا بھر کی طرح مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے مسلسل تیسرے دن عوامی رضاکار گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔

عوامی رضاکار گروپ نے وادی کے مختلف علاقوں خاص طور پر نوگام، سوناوری، اچھ گام، بڈگام، بالہامہ اور ماگام کے علاقوں کو سنیٹائز کیا۔

عوامی رضاکار گروپ کی لڑکیاں اور لڑکے دن رات ماسک بنانے کیلئے محنت کررہے ہیں۔

دریں اثناء اتوار کی صبح سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں 65سالہ کورونا وائرس مریض کی موت کے ساتھ ہی کشمیر میں ابتک مہلک وائرس 2افراد کی جان نگل چکا ہے جبکہ مزید 5مشتبہ افراد کی رپورٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری