چین سے طبی سازو سامان لے کر پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی


چین سے طبی سازو سامان لے کر پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی

چینی حکومت کی جانب سے مسلسل طبی آلات کی شکل میں امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں کورونا وائرس جیسی بین الاقوامی وبا پر قابو پانے کے لیے چین بھرپور مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

چین کے کنمنگ ایئر پورٹ سے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سازو سامان لے کر آج پانچویں کارگو فلائٹ کراچی پہنچی۔

چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے آج صبح 9 بجکر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔

 پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری