تبلیغی جماعت کے 36 ارکان میں کورونا کی تصدیق


تبلیغی جماعت کے 36 ارکان میں کورونا کی تصدیق

حیدر آباد میں اس وقت تبلیغی جماعت کے 830 اراکین موجود ہیں جنکو قرنطینہ کردیا گیا ہے عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ڈی آئی جی حیدر آباد رینج نسیم شیخ کا کہنا تھا کہ 'حیدر آباد کی نور مسجد میں 830 میں سے یہ 234 افراد ہیں'۔

انتظامیہ نے نور مسجد میں موجود تبلیغی جماعت کے ارکان سے نمونے حاصل کرنے کے بعد 90 افراد کو سکھر میں لیبر کالونی فلیٹس میں منتقل کردیا تھا جس کو قرنطینہ مرکز بنایا گیا ہے۔

دیگر 70 متاثرہ افراد کو قرنطینہ کے لیے راجپوتانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

تبلیغی جماعت سے منسلک افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سندھ کے شہریوں میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ  11 مارچ سے 15 مارچ کے دوران لاہور کے رائیونڈ میں اجتماع ہوا تھا جس کے بعد جماعت کے اراکین میں وائرس مثبت آنے رپورٹس سامنے آئیں۔

حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد کے رہائشیوں نے اسی خوف کی وجہ سے پولیس کو مکی مسجد میں تبلیغی جماعت کے ارکان کی موجودگی سے پولیس کو آگاہ کیا جن کو مسجد کے اندر تک محدود کردیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مکی مسجد ان کے لیے قرنطینہ قرار دی جائے گی۔

خیال رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں 26 فروری کو پیش آیا تھا جس کے بعد صوبے میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم گزشتہ چند دنوں میں یہ تعداد پنجاب میں زیادہ ہوئی ہے اور اب سندھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 566 ہے جبکہ پنجاب میں 651، بلوچستان میں 152، خیبرپختونخوا میں 221، گلگت بلتستان میں 128، اسلام آباد میں 51 اور آزاد کشمیر میں 152 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1775 ہوگئی ہے اور 24 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 53 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری