ایران میں کورونا کے14 ہزار 656 مریض صحتیاب، 3ہزار111 نئے کیسز


ایران میں کورونا کے14 ہزار 656 مریض صحتیاب، 3ہزار111 نئے کیسز

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک مختلف شہروں میں مزید 3ہزار 111 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3111 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔

کیانوش جہانپور کا کہناہے کہ ملک بھرم میں کل 44ہزار606 افراد کورونا وائرس کے شکار ہیں جن میں سے 14 ہزار 656 صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 141 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں اور کل وفات پانے والوں کی تعداد2ہزار898 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار703 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں 65 میلین افراد کی اسکریننگ مکمل کی گٗئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی وزارت صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

ادھرپاکستان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کہا کہ آنے والے ہفتے میں ٹیسٹ کی استعداد بڑھ جائے گی، 15 اپریل تک 9 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہوگی، ادویات کی فراہمی کرنی ہے اور بنانی بھی ہیں، دکانوں اور کارخانوں سے متعلق گائیڈ لائن کل ویب سائٹ پر آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی 15 ہزار 709 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق 1865 افراد کرونا سے متاثر ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پنجاب میں 652 اور سندھ میں 627 کرونا وائرس کے مریض ہیں، صحت یاب ہونے والوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، 58 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے 861 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ملک بھر میں کرونا سے اب تک 25 مریضوں کا انتقال ہوا ہے، اس وقت میں ملک بھر میں 8 ہزار 606 افراد قرنطینہ میں موجود ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری