سندھ؛ کرونا وائرس سے متاثرہ 10 مریض صحت یاب


سندھ؛ کرونا وائرس سے متاثرہ 10 مریض صحت یاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔ ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کہنا تھا کہ لوگوں کو سیکھنا چاہیے آئسولیشن یا معاشرتی دوری ہی کورونا کا علاج ہے۔

کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں برائے مہربانی گھروں میں رہیں، ہم اس بیماری کو عوام کی مدد سے ہی شکست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا تعاون نہیں رہا تو کرونا سے جان چھڑانا مشکل ہوجائے گا

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری