عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل


عراق میں امریکی فوجی نقل و حرکت پر ایرانی وزارت خارجہ کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں امریکی فوج کی نقل و حرکت پر رد عمل کا اظہار کیاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق میں امریکی فوج کی نقل و حرکت  پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا:" اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور عالمی برادری نے کورونا پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر تمام متحارب گروپوں سے  خونریزی بند کرنے اپیل کی ہے۔ ایسے میں امریکی فوج کی مشکوک نقل و حرکت جاری ہے 
انہوں نے کہا کہ امریکی نقل و حرکت عراقی حکومت، پارلیمنٹ سرکاری اور غیر سرکاری مطالبات کی کھلی خلاف ہے. 
سید عباس موسوی کا کہنا ہے کہ امریکی نقل و حرکت عدم استحکام اور  تباه کن حالات کا باعث بنے گی.
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ عراقی حکومت اور عوام کی بات مانتے ہوئے عراق سے فوری طور پر نکل جائے اور مزید جنگ کو ہوا دینے سے اجتناب کرے. 
واضح رہے کہ امریکی طیاروں نے عراق کے صوبہ دیالی پر اڑانیں بھری ہیں.

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری