ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ


ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے گئے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل تک بڑھادی گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 2 ہفتوں تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاق اور تمام صوبوں نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ بندشوں کو یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء، ادویات کی صنعتوں کو مکمل طورپر کھلا رکھنا بہت ضروری ہے جبکہ گُڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 14 اپریل سے پہلے قومی رابطہ کمیٹی کا ایک اور اجلاس ہوگا جس میں پابندیوں کو ختم کرنے یا بڑھانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس آیا، ہم نے کورونا کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مزید 2 ہفتے تک بندشیں جاری رکھی جائیں گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے موذی مرض کافی حد تک قابو میں رہا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری