خیبر پختونخوا؛ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب


خیبر پختونخوا؛ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب

پشاور: قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب ہیں۔ یہ قرنطین کئے گئے افراد مقررہ مدت گزار کر خطرے سے باہر نکل آئے۔

تسنیم ںیوز نے محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے حوالےسے خبر دی ہے کہ اب ڈی آئی خان قرنطینہ مراکز میں موجود 121 زائرین کو آج گھر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

 صوبے میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 276 ہوگئی ہے جب کہ 710مریضوں کا ٹیسٹوں کے نتائج موصول ہونے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق صوبے میں 29 کورونا پازیٹو مریضوں کا دوبارہ ٹیسٹ نیگیٹو موصول ہوگیا ہے۔ صحت یاب ہونے والوں میں 10 زائرین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے بیشتر مشتبہ مریض مکمل صحتیاب ہیں۔ یہ قرنطین کئے گئے افراد مقررہ مدت گزار کر خطرے سے باہر نکل آئے۔

ڈی آئی خان میں کراچی، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی صحتیاب ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید ڈھیری پشاور میں قرنطین کئے گئے 190 افراد بھی خدشات سے آزاد ہوگئے ہیں. ہنگو سے تعلق رکھنے والے شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد یہاں بیشتر افراد کو شبے کی بنیاد پر قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جن کے اب ٹیسٹ نیگیٹو آگئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری