دنیا کے وہ ممالک جہاں کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں


شمالی کوریا کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائرس سے محفوظ ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کورونا وائرس نے جہاں ایک عالمگیری وبا کی حیثیت اختیار کر لی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں وہیں

شمالی کوریا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں کرونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔

شمالی کوریا کے محکمہ انسدادِ وبائی مرض کا کہنا ہے ہمارے ملک میں کرونا وائرس کا کوئی متاثرہ مریض نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چین میں وائرس کی خبر آتے ہی سرحدیں بند کردی تھیں۔

محکمہ کے سربراہ پاک میانگ سو نے بتایا کہ ملک میں آنے والے تمام مسافروں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا گیا، جہاں ان کی اسکریننگ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ کوئی بھی شہری کرونا کا مریض تو نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہوائی اور سمندری راستے فوری بند کیے تاکہ کسی بھی طرح وبائی مرض ہمارے ملک میں داخل نہ ہوسکے، اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب بھی ہوئے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا عالمی سطح پر پابندیاں ہونے کی وجہ سے پہلے ہی آئسولیشن کا شکار تھا اور ان پابندیوں نے شمالی کوریا کو وائرس پر کنٹرول رکھنے میں مدد فراہم کی۔

حالیہ دنوں غیرملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ کئی شمالی کورین فوجی اہلکار کروناوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں تاہم حکومت نے خبر کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔ شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ ان کا ملک کورونا وائرس سے پاک ہے۔