امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے انسپکٹر عھدے سے برطرف


امریکی انٹیلیجنس کمیونٹی کے انسپکٹر عھدے سے برطرف

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف کارروائی کا باعث بننے والے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

تسنیم خبر رساں ادارہ کے مطابق انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے یوکرین کی حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے کا انکشاف کیا تھا۔
مئی 2018 میں انٹیلی جنس کمیونٹی میں انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن نے گزشتہ برس کانگریس کو یوکرین کے ساتھ امریکی ڈیل کے حوالے سے الرٹ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق مائیکل ایٹ کنسن کے انکشاف کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم امریکی سینیٹ میں ریپبلیکنز کی اکثریت ہونے کی وجہ سے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔
اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹیلی جنس کمیونٹی کے انسپکٹر جنرل مائیکل ایٹ کنسن کو ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اہم حکومتی ادارے میں کام کرنے کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ٹرمپ نے کانگریس کو بھیجے گئے اپنے خط میں لکھا کہ میں بطور امریکی صدر حکم دیتا ہوں کہ مائیکل اینٹ کنسن کو ملازمت سے برطرف کیا جائے۔
امریکی صدر کےاحکامات کے بعد مائیکل ایٹ کنسن30 روز میں ملازمت سے فارغ کر دیے جائیں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری