بغداد زوردار دھماکے سے گونج اٹھا


بغداد زوردار دھماکے سے گونج اٹھا

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے

تسنیم خبر رساں ادارے نے السومریہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ببغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے. عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بغداد میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے 

عراقی ذرائع کا کہنا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا  کہ آواز بغداد کے مختلف علاقوں میں سنی گئی ،واضح رہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری طرف سے ، شفق نیوز نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے  خبر دی ہے کہ یہ دھماکہ داعشی دہشت گرد گروہ کے چھپائے ہوئے بارودی مواد کی تباہی کی وجہ سے ہوا ہے۔
 ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے داعشی دہشت گرد گروہ کا چھپایا ہوا بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا تھا. 

السومریہ نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ عراقی فورسز نے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب داعش سے بچا ہوا بارودی مواد دھماکے سے اڑا دیا جس سے کسی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری