متحدہ عرب امارات کا جہاز امداد لے کراسلام آباد پہنچ گیا


متحدہ عرب امارات کا جہاز امداد لے کراسلام آباد پہنچ گیا

یو اے ای سے 12 ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یو اے ای سے 12ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا،امدادی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک، گلوز اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای سے 12ٹن امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا،اتحادایئرلائن کی پروازای وائے 231 ابوظہبی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی،امدادی سامان میں سینی ٹائزر، ماسک ، گلوز اور ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں،یو اے ای سفارتخانے کے عملے نے امدادی سامان وصول کیا

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی سامان حکومت پاکستان کے حوالے کردیا گیا ۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری