بلوچستان؛ تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹر معطل


بلوچستان؛ تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹر معطل

حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے انسداد کرونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتان جانے سے انکار پر 44 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، میر عمیر محمد حسنی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات نہ ماننے پر 12 ڈاکٹر پہلے بھی معطل کئے گئے ہیں، تفتان کو پاکستان کا ووہان قرار دیناغلط ہے، وفاقی حکومت نے کرونا وائرس کے تدارک پر کوئی مدد نہیں کی۔

فوکل پرسن برائے انسداد کرونا نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر سٹی بنایا جا رہا ہے، جس میں 600 افراد کے قیام و طعام کی سہولتیں رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ تفتان میں ناقص انتظامات کی وجہ سے درجنوں پاکستانی شہری کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ تفتان میں کیے گئے اقدامات سراہنے کی بجائے ہم پر تنقید کی گئی، میں تفتان سرحد پر خدمات انجام دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس وقت ہر عوامی نمایندے کو اپنے حلقے میں ہونا چاہیے، لاک ڈاؤن ہم سب کے مفاد میں ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 185 ہو گئی ہے، جن میں سے اب تک 17 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ ایک مریض جاں بحق ہوا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری