متحدہ عرب امارات سے خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا


متحدہ عرب امارات سے خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا

عرب امارات سے طبی امدادی سامان لیکر دوسرا طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اماراتی طیارہ 11 ٹن طبی امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچا ہے۔
  مقامی ذرائع کا کہناہے کہ طبی امدادی سامان میں دستانے، ٹیسٹنگ کٹس، سینیٹائزرز، حفاظتی سوٹس شامل ہیں۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر امدادی سامان متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے وصول کیا جسے حکومت پاکستان کے حوالے کر دیا گیا۔ یو اے ای کیطرف سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تین روز قبل پاکستان پہنچی تھی۔
متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عالمی وبائی مرض کے مقابلے کے لیے یہ غیر معمولی اقدام ابو ظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری