رہبرکے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی سے اسماعیل ہنیہ کا ٹیلیفونک رابطہ


رہبرکے مشیر اعلیٰ علی اکبر ولایتی سے اسماعیل ہنیہ کا ٹیلیفونک رابطہ

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبرمعظم کے مشیراعلی علی اکبر ولایتی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، فلسطین کے سابق وزیر اعظم اور فلسطینی تنظیم حماس کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے رہبرمعظم کے مشیراعلیٰ اور سابق وزیرخارجہ علی اکبرولایتی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ایران میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے نئے سال کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی مزاج پرسی کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی  اور کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
 ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے فلسطینی اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعلی مقاصد اور امنگوں کے حصول تک مزاحمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 
ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم شہید قاسم سلیمانی کے راستے پر گامزن رہ کر فلسطین کو غاصب صہیونیوں سے آزاد کرائیں گے۔
واضح رہے کہ علی اکبرولایتی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ کئی دن قرنطینہ میں گزارے اور ب مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری