کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب


کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور مشیر تجارت وصنعت عبدالرزاق داؤد کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت اور تجارت پر پڑنے والے اثرات اور معیشت کی بحالی پر پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔
معاون خصوصی ظفرمرزا، چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل کرونا پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔
پارلیمانی کمیٹی کرونا سے متعلق معاملات کا جائزہ، مانیٹرنگ، نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے، پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12، سینیٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھےگی، جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئےگی کمیٹی ایکشن لے گی ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری